روزگار

کاروبا ری زندگی میں عورتوں اور مردوں کے حقوق، فرائض و مواقع یکساں ہیں۔ ہر دو اصناف معاشرہ کے لئے اہم وسیلہ ہیں، اور ڈنمارک میں عورتوں کی بڑی اکثریت شادی شدہ ہونے یا بچوں کی پیدائش کے بعد بھی کام کرتی رہتی ہے

بر سرِ روزگار ہونا معاشی آزادی دیتا ہے نیز اپنے خاندان اور خود اپنی کفالت کرنے کے مواقع مہیا کرتا ہے۔ آپ جو تنخواہ کماتے ہیں وہ آپ کی اپنی ہے۔ بینک میں کھاتہ کھولنا آپ کا حق ہے اور آپ کو اپنے پیسے پہ اختیار حاصل ہوتا ہے۔

جب آپ بر سرِ روزگار ہوں تو آپ پینشن کماتے ہیں، جب آپ بوڑھے ہو جاتے ہیں اور آپ کے پاس کوئی روزگار نہیں ہوتا تو یوں آپ کی ایک آمدنی ہوتی ہے۔

رابطہ

جاب سنٹر

جاب سنٹر Jobnet.dk   پر جا کر آپ انٹر نیٹ پہ دفاترِ روزگار کی ملازمت کی پیشکش کودیکھ سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر آپ مقامی جاب سنٹر،  تعلیم و ملازمت کے متعلق معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

اگر آپ بےروزگار ہو جائیں تو پہلے ہی دن Jobnet.dk  پر بطور فارغ فرد اپنا اندراج کریں۔
www.jobnet.dk

پیشہ ورانہ مزدور انجمنیں

ڈنمارک میں پیشہ ورانہ انجمن کا رکن ہونا ایک عمومی بات ہے۔ کچھ   پیشہ ورانہ انجمنیں صرف مخصوص شعبہ کے افراد کو رکنیت دیتی ہیں، جبکہ دوسری پیشہ ورانہ انجمنیں مختلف ملازمتوں والے افراد کو بھی رکن بنا لیتی ہیں۔ آپ کی مزدور انجمن تنخواہ، اوقاتِ کار، زچگی، ملازمت سے نکال دیئے جانے، اور تعطیلات کے قوانین و ضوابط کے ضمن میں مدد کرتی ہے۔ 

شہریوں کی  سروس

شہریوں کی سروس کا مقامی مرکز بے روزگار ہوجانے کی صورت میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
www.borger.dk

 

حقوق و فرائض

قطع نظر جنس آپ کی تنخواہ اُن رفقائے کار کے برابر ہونی چاہئے جو آپ جیسا کام سرانجام دیتے ہوں، یا ان کے کام کی قدر وقیمت وہی ہو جوآپ کے کام کی ہے۔

کاروباری زندگی کے ضمن میں عورتوں اور مردوں کے فرائض یکساں ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ:

  • عورتوں اور مردوں ہر دو کو خود کفیل ہونا چاہئے۔ شادی شدہ اور اکٹھے رہنے والوں پر ایک دوسرے کی کفالت فرض ہے۔
  • اگر ملازمت حاصل کرنے کا یہی راستہ ہو توعورتوں اور مردوں ہر دو کو تعلیم و تربیت حاصل کرنا چاہیے۔
  • عورتوں اور مردوں ہر دو کو چاہیئے کہ وہ متحرک کوشش سے روزگار تلاش کریں، ورنہ بےروزگاری الاؤنس یا سوشل امداد کا حق جاتا رہتا ہے۔ 

قطع نظر آپ کے مرد  یا عورت ہونے کے آپ کی تنخواہ آپ کی ذاتی ملکیت ہے۔ ذاتی معیشت 18سال سے اوپر تمام افراد کا حق ہے- یعنی ذاتی رقم اور ایک بینک کا کھاتہ جس تک صرف آپ کو رسائی حاصل ہے۔ جس بینک میں آپ تنخواہ کا کھاتہ کھولنا چاہتے ہوں اس کا انتخاب آپ خود کرتے ہیں۔

 
 
 

پی ڈی ایف کو سیو کریں لنک بھیجیں