شہریت

مردوں اورعورتوں ہر دو کو مواقع میسر ہیں کہ وہ ڈنمارک کے روزمرّہ پہ اثر پذیر ہونے والے فیصلوں پر اثرانداز ہوسکیں۔ انتخاب میں حصّہ لینے اور معاشرہ میں شمولیت کے توسط سے آپ پارلیمنٹ، ریجنز اور کمیونوں میں عوام کی نمائندگی کے لئے منتخب ہو کر آنے والے سیاستدانوں پہ اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

جبکہ آپ ڈنمارک میں مقیم ہیں توآپ ایک جمہوری معاشرہ کا حصّہ ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بحیثیت مرد یا عورت آپ کے پاس معاملات کوطے کرنے میں شرکت کا حق ہے۔ جب آپ کی عمر 18 سال ہو جائے اور آپ ڈینش شہریت کے حامل ہوں تو آپ پارلیمنٹ کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ اگر آپ ڈینش شہریت کے حامل ہوں یا انتخابات منعقد ہونے والے دن سے3سال قبل ڈنمارک میں آپ کی مستقل رہائش گاہ ہو تو آپ ریجنز اور کمیونوں کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اس بات پہ اثر انداز ہو سکتے ہیں کہ کون سیا ست دان ڈنمارک کے عوام کی نمائندگی کریں۔ یہ اہم ہے کہ جو لوگ حقِ رائے دہی رکھتے ہوں وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں تا کہ منتخب ہونے والے سیاست دان ڈنمارک میں سب کے نمائندہ ہوں۔

اثر پذیری حاصل کرنے کےاور بھی طریقے ہیں۔ وہ سکولوں یا بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں میں والدین کی کاؤنسل،  انٹیگریشن کاؤنسل،  رضاکارانہ کام کی انجمنیں، اپنے رہائشی علاقہ کے مکانات کی انجمن ہو سکتے ہیں۔ ان کے توسط سے آپ معاشرے کے اُن معاملات میں شریک ہونے کے مواقع پاتے ہیں جنہیں آپ اہم سمجھتے ہوں اور ان پہ اثر انداز ہونے   کے خواہشمند ہوں۔ انجمنوں اور رضاکارانہ کام کے راستے آپ معاشرے پہ اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

رابطہ

دیگر تہذیب و ثقافت کی حامل اقلیتوں کی کاؤنسل
(Rådet for Etnisk Minoriteter)
دیگرتہذیب و ثقافت کی حامل اقلیتوں کی کاؤنسل کوشاں ہے کہ دیگر تہذیب وثقافت کی حامل اقلیتیں فعال و متحرک طور پہ معاشرے میں شریکِ کار ہوسکیں۔
www.rem.dk 

 

حقوق

اگر آپ ڈینش شہریت رکھتے ہوں، آپ کو حق رائے دہی حاصل ہو اور آپ کی عمر 18سال ہو گئی ہو تو آپ پارلیمنٹ کےانتخاب میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔

جب آپ کی عمر 18سال ہو گئی ہو اور انتخابات منعقد ہونے والے دن سے 3 سال قبل ڈنمارک میں آپ کی مستقل رہائش گاہ ہو اور تو آپ ملک کی 5  ریجنوں میں سے ایک کے انتخابات میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔

جب آپ کی عمر 18سال ہو گئی ہو اور انتخابات منعقد ہونے والے دن سے 3 سال قبل ڈنمارک میں آپ کی مستقل رہائش گاہ ہو اور تو آپ ملک کی 98 کمیونوں میں سے ایک کے انتخابات میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے انتخابات میں آپ ووٹ ڈال سکتے ہیں جب آپ کی عمر 18 سال ہو گئی ہو تاہم صرف اس صورت میں جبکہ آپ ڈینش شہریت کے حامل ہوں۔

جب آپ کی عمر18 سال ہوگئی ہو تو آپ ریجنز اور کمینوں کے انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں، مگر صرف اسی صورت میں جبکہ آپ ڈینش شہریت رکھتے ہوں یا یوروپی یونین، آئس لینڈ یا ناروے کی شہریت کے حامل ہوں اور انتخابات منعقد ہونے والے دن سے 3 سال قبل ڈنمارک میں آپ کی مستقل رہائش گاہ ہو۔

انٹیگریشن کے قانون کی رُو سے کمیون کا انتظامی بورڈ (Kommunalbestyrelsen) کاؤنسل برائے انٹیگریشن قائم کر سکتا ہے۔  یہ کاؤنسل برائے انٹیگریشن دیگر تہذیب و ثقافت کی حامل اقلیتوں کی آواز کے طور پہ کام کرتی ہے، اور کمیون کے انتظامی بورڈ کو مقامی انٹیگریشن کے اقدامات کے متعلق مشورے دیتی ہے۔

جب آپ کی عمر 18 سال ہوجائے اور ایک کمیون میں مستقل رہائش ہو اورآپ کا اصل نورڈک ممالک یا ای یو  سے باہر کا ہو تب آپ کاؤنسل برائے انٹیگریشین کے لئے ووٹ کا حق رکھتے ہیں۔ غیر ملکی اصل کے معنٰی یہ ہیں کہ آپ کے والدین غیر ملک کے باشندے ہوں یا غیر ملک میں پیدا ہوئے ہوں۔

ڈنمارک میں انجمن سازی -اوراجتماع کی آزادی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے  کہ سرکاری محکمہ یا کسی دوسرے سے پیشگی اجازت لئے بغیر سب لوگ ایک انجمن قائم کر سکتے ہیں۔ آزاد ئ  اجتماع کے معنٰی یہ ہیں کہ آپ افراد کے ایک گروہ کواکٹھا کرنے کا حق رکھتے ہیں مثلاً ایک پُرامن احتجاج کرنےکے لئے۔

 
 
 

پی ڈی ایف کو سیو کریں لنک بھیجیں