تعلیم بالغاں

معاشرہ میں اچھی کامیابی کے لئے تعلیم یافتہ ہونا اہم ہے۔ تعلیم کے بغیر روزگار حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

اچھی طرح  کامیاب ہونے کےلئے تعلیم ہونا اہم ہے۔ ڈینش معاشرہ تیزی سے تبدیل ہورہا ہے اور اس کے معنٰی یہ ہیں کہ ساری زندگی علم کے حصول اور کچھ سیکھنے کا تقاضا زیادہ سےزیادہ تر ہوتا جا رہا ہے۔

 

بلا تعلیم ملازمت حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ آپ برسرِ روزگار ہوں تاکہ اپنی کمائی کرسکیں اور خود مختار ہوسکیں۔ روزگار ہونا آپ کوملازمت کی جگہ میں رفقائے کار سے  سماجی میل جول اور ایک نیٹ ورک فراہم کرتا ہے۔

 

اگر آپ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ ڈینش زبان بولتے ہوں۔ آپ زبان کے مرکز میں ڈینش زبان سیکھ سکتے ہیں۔

رابطہ

تعلیمی گائیڈ (Uddannelsesguiden)

اگر آپ نوجوانوں کی تعلیم (ungdomsuddannelse) اعلیٰ تعلیم (videregående uddannelse) بالغوں کی تعلیم (voksenuddannelse) یا ٹرینگ (efteruddannelse) حاصل کرنا چاہتے ہوں تو آپ کو تعلیمی گائیڈ پر رہنمائی مل سکتی ہے۔

آپ بشمول دیگرے ڈینش نظامِ تعلیم کے متعلق پڑھ سکتے ہیں اور اس سے تحریک لے کر اپنی مرضی کی تعلیم منتخب کریں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو ایک رہنما سے رابطہ کریں، جو آپ کی مدد کرے گا۔
www.ug.dk

اُو اُو۔ سنٹر (نوجوانوں کی تعلیمی رہنمائی)

UU Centre (Ungdommens Uddannelsesvejledning)

ملک بھر میں اُو اُو سنٹرز پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کی عمر 25 سال سے کم ہے تو ایک رہنما سے بات کریں، جو یہ طے کرنے میں آ پ کی   مدد کرے گا کہ آپ کونسی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور وہ آپ سے کس بات کی متقاضی ہے۔ 

پڑھائی کے انتخاب کا سنٹر (Studievalg-Center)

ملک میں 7ریجنل  پڑھائی کےسنٹرز پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ اعلٰی تعلیم  (videregående uddannelse) حاصل کرنا چا ہتے ہوں تو ان مراکزسے رہنمائی مل سکتی ہے۔
www.ug.dk

ڈنمارک میں جاب سنٹر

اگر آپ کی عمر 25سال سے زیادہ ہو توآپ تعلیم کے انتخاب اور پڑھائی کے تقاضہ کے سلسلہ میں اپنے مقامی جاب سنٹر میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کے پاس ملازمت ہو یا آپ فارغ ہوں یہ بات دونوں صورتوں میں لاگو ہوتی ہے۔
www.jobcenter.dk

ڈنمارک میں نووارد (Ny i Danmark)

اگر آپ مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل کرنا اور/یا ڈینش شہریت اخیتار کرنا چاہتے ہوں توآپ کو ڈینش زبان کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ آپ ڈنمارک میں نووارد (Ny i Danmark) کے ہوم پیج پر مزید پڑھ سکتے ہیں۔
www.nyidanmark.dk

ایس اُو- ریاستی تعلیمی امداد (SU - Statens Uddannelsesstøtte)

یہاں آپ ایس اُو(SU) حاصل کرنے کے کے قوانین و ضوابط کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں۔ آپ ایس اُو کے ہوم پیج پر بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
www.su.dk

زبان کا مرکز

ملک بھر میں زبان کے مراکز پائے جاتے ہیں۔ زبان کے مراکز بالغ غیر ملکیوں کوڈینش زبان سکھانے کی پیش کش کرتے ہیں۔ اگر آپ کا ڈنمارک میں اقامت کا اجازت نامہ ہو فولکِ رجسٹر میں درج شدہ پتہ اور سی پی آر نمبر ہو تو آپ کے لئے ڈینش زبان کی پڑھائی مفت ہے۔

 

حقوق

ڈنمارک میں تعلیم و تربیت کی وسیع تر اکثریت مفت ہے اور اگر آپ کی عمر 18 سال سے اوپر ہے تو آپ کے لئے تعلیم حاصل کرنے کے عرصہ میں معاشی امداد کے مواقع موجود ہیں۔ 

 
 
 

پی ڈی ایف کو سیو کریں لنک بھیجیں